افسوسناک خبر ، ملک کے اہم علاقے میں راکٹ لانچر گولہ پھٹنے سےبچے جاں بحق

سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں زورگڑہ کے علاقے میں ایک پرانے زنگ آلود راکٹ لانچر کے گولے کے پھٹنے سے چار بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ بچوں کو یہ گولہ مویشی چرانے کے دوران جنگل سے ملا تھا اور وہ اسے کھیل سمجھ کر ہاتھ لگا رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ جاں بحق بچوں کا تعلق گولا قبیلے کے ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق بچوں نے برآمد شدہ گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2023 میں بھی کندھ کوٹ میں اسی نوعیت کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد، جن میں چار بچے شامل تھے، جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close