ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات

نیویارک میں منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، جو خوشگوار ماحول میں انجام پائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں عالمی اور علاقائی امور پر اہم مشاورت ہوئی۔ ملاقات کے دوران مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات کو نہایت مفید اور مثبت قرار دیا ہے، اور اسے بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close