آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدام — پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کے فوری ایکشن کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کا پیک شدہ آٹا بھی سستا ہو گیا ہے۔

5 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ تھیلا اب 720 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومتی نرخوں پر فراہم کیا جانے والا آٹا درج ذیل قیمتوں میں عوام کو دستیاب ہے:

10 کلوگرام آٹے کا تھیلا: 905 روپے

20 کلوگرام آٹے کا تھیلا: 1808 روپے

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ عام شہری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close