ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

آج ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، جہاں اسے چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ 2 جون کو جی-13 ون اسلام آباد میں حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی، دو گولیاں سینے میں لگنے سے وہ زخمی ہوئیں اور اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ مقدمہ 3 جون کو درج کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close