پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کا ایک اور مظاہرہ ہوا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 23 اور شرجیل خان نے 21 رنزسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کے لیے والٹن نے 42، براؤوا اور پرکنز نے 30-30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کے بولرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، خاص طور پر رومان رئیس جنہوں نے صرف 3 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close