اسحاق ڈار کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس پر وضاحت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت جاری کردی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران عمران خان کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ذکر کیا گیا، جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھرپور سفارتی اور عدالتی کوششیں کی ہیں، اور آئندہ بھی یہ کاوشیں جاری رہیں گی جب تک یہ معاملہ مکمل طور پر حل نہیں ہو جاتا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہر ملک کا عدالتی اور قانونی نظام ہوتا ہے، چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا، اور ان نظاموں کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کا مؤقف دو ٹوک، واضح اور مسلسل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close