ایشیا کپ 2025: شیڈول جاری

ایشیا کپ 2025 اب بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، اور ٹورنامنٹ کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں منعقد ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے۔ افتتاحی میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔ شائقین کرکٹ کا سب سے زیادہ منتظر مقابلہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج میچ، 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔

پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔ 20 ستمبر سے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگا، جہاں 20 ستمبر کو گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیمیں (بی ون بمقابلہ بی ٹو) آمنے سامنے آئیں گی، اور 21 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں (اے ون بمقابلہ اے ٹو) کے درمیان میچ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے میں ایک اور ممکنہ مقابلہ 21 ستمبر کو ہو سکتا ہے، بشرطیکہ دونوں ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائیں۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے آج ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close