لودھراں: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل کے شوہر، ڈاکٹر سعد اسلام، نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ حافظہ تھیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں دینی و دنیاوی ہر نعمت سے نوازا تھا۔
انہوں نے کہا، “ہمیں سانحہ سوات سے سبق سیکھنا چاہیے تھا، شاید ان دنوں میں ہمیں سیر و تفریح کے لیے اسکردو کا سفر نہیں کرنا چاہیے تھا۔” غم سے نڈھال ڈاکٹر سعد نے مزید کہا، “اللّٰہ سے دعا ہے کہ ایسا سانحہ کسی کو نہ دکھائے۔ شکر ہے کہ میرے والدین اور خاندان کے دیگر افراد محفوظ رہے۔” یاد رہے کہ 24 جولائی کو دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور جاں بحق ہوگئے تھے جن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں