اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے “مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم” کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 20 سے 35 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، جن کی واپسی کی مدت 20 سال تک ہوگی۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے وزارت ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے جامع ڈیٹا بیس تیار کرے تاکہ اسکیم کے مستحقین کی درست نشاندہی کی جا سکے۔
ای سی سی اجلاس میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیا گیا۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود مقامی سطح پر عوام کو مناسب ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں شپ بریکنگ اور ری سائیکلنگ کے شعبے کو باضابطہ طور پر صنعت کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں