اڈیالہ جیل میں عمران خان کو مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عمران خان کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کے روز عمران خان کی فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوسین مفتی جب تک ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے، وہ بھی اندر نہیں جائیں گے۔ ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں، جن کے تحت ہم سماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی، کوئی بھی سماعت میں شامل نہیں ہوگا۔ فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے تو ہی ہم عدالت میں پیش ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اندر کیا ہو رہا ہے، صرف ایک مخصوص وکیل کو منتخب کرکے بلایا جا رہا ہے۔ جج صاحب نے واضح طور پر کہا کہ فیملی کو اندر بلائیں، لیکن جیل انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close