بانی پی ٹی آئی چندے کے لیے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار کا انکشاف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سیاست میں آنے سے قبل چندے کے لیے اُن کے پاس آیا کرتے تھے۔ واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک ‘اٹلانٹک کونسل’ سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے 126 روزہ دھرنے نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقبول لیڈر کو یہ اختیار نہیں کہ وہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے، لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے سرحدیں کھولیں، جس کے نتیجے میں 30 سے 40 ہزار طالبان دوبارہ پاکستان میں داخل ہوئے اور منظم ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے 100 سے زائد دہشتگردوں کو رہا کیا، جسے وہ ایک افسوسناک فیصلہ قرار دیتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ سرحدیں کبھی نہیں کھولنی چاہیے تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close