محکمہ موسمیات نے اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
مون سون ہواؤں کے زیر اثر اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں 30 اور 31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک شدید بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نتیجے میں سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں