پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 16 سے 59 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جو رواں ماہ سے نافذ العمل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق فیسوں میں اوسطاً 28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل ایل ایم (LL.M) کی فیس میں 5,825 روپے یعنی 59 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے اور ایم بی اے کی فیسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈی فارمیسی کی فیس 18,000 روپے سے بڑھا کر 23,000 روپے کر دی گئی ہے۔ ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں