پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر انتخاب پیر کو ہوگا، جہاں حکومتی اتحاد کو 261 ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے۔ اس نشست پر حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم اور اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ متوقع ہے۔
پنجاب اسمبلی کی مجموعی نشستیں 371 ہیں جن میں سے دو نشستیں خالی ہیں، اس لحاظ سے کل ووٹوں کی تعداد 369 بنتی ہے۔ کامیابی کے لیے امیدوار کو 184.5 ووٹ درکار ہوں گے۔
پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پاس 229 ووٹ ہیں، پیپلز پارٹی کے 16، مسلم لیگ (ق) کے 11، مسلم لیگ (ضیا) کا ایک، سنی اتحاد کونسل کے 75، آزاد ارکان کے 28، تحریک لبیک اور مجلس وحدت مسلمین کے پاس ایک ایک ووٹ ہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ووٹ ہیں۔
اس تناظر میں حکومتی اتحاد کو عددی لحاظ سے بھرپور برتری حاصل ہے، جس سے حافظ عبدالکریم کی کامیابی کے امکانات مضبوط نظر آ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں