چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی نامزد

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے تاحال حلف نہیں لیا گیا۔ درخواست رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس کسی مناسب شخصیت کو حلف برداری کے لیے نامزد کریں۔

درخواست پر کارروائی کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے نامزد کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ وہ جلد از جلد حلف برداری کا عمل مکمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close