پاکستان میں نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ ایسے موٹرسائیکل خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں جو نہ صرف پائیدار ہوں بلکہ اسٹائلش بھی نظر آئیں۔
مڈل کلاس کی اس ضرورت کو سوزوکی جی آر 150 اور یاماہا وائے بی آر جیسے ماڈلز پورا کرتے ہیں، لیکن حالیہ مہنگائی کی لہر نے ان کی قیمتیں اس قدر بڑھا دی ہیں کہ عام آدمی کے لیے انہیں خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، گرتی ہوئی خریداری کے باعث موٹرسائیکل کمپنیوں کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اگرچہ قیمتوں میں کمی ان کے لیے ممکن نہیں، تاہم صارفین کو راغب کرنے کے لیے وہ مختلف رعایتی پیشکشیں متعارف کروا رہی ہیں۔
ہنڈا اٹلس کے بعد، اب جاپانی موٹرسائیکل ساز کمپنی سوزوکی نے بھی پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے ایک شاندار آفر پیش کی ہے۔ سوزوکی نے 10 جولائی کو اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس پیشکش کا اعلان کیا، جو سوزوکی جی آر 150 ماڈل پر دستیاب ہے۔
اس آفر کے تحت صارفین صرف 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ زیرو مارک اپ پر اس موٹرسائیکل کو 24 ماہانہ آسان اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔ سوزوکی نے صارفین کو دعوت دی ہے کہ وہ مزید تفصیلات کے لیے قریبی شوروم یا کمپنی کی ویب سائٹ کا رخ کریں۔
سوزوکی جی آر 150 کی قیمت اور اقساط:
سوزوکی جی آر 150 کو پاکستان میں مہنگے موٹرسائیکلوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور اس وقت اس کی قیمت 5 لاکھ 47 ہزار روپے ہے۔ اس حساب سے، قسطوں پر خریداری کرنے والے صارفین کو ہر ماہ تقریباً 22 ہزار 790 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔
اگرچہ سوزوکی نے قیمتوں میں اضافے کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ درآمدی رکاوٹیں، مہنگے خام مال اور روپے کی گرتی ہوئی قدر ان اضافوں کی اہم وجوہات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں