ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہالونگ بے میں خراب موسم کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ’ونڈر سی‘ نامی کشتی سیاحوں کو سیر کے لیے لے جا رہی تھی۔ کشتی میں عملے کے 5 ارکان سمیت مجموعی طور پر 53 افراد سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد 11 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ 8 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ویتنام سے تھا، جو ہنوئی سے ہالونگ بے کی سیر کے لیے آئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں