بھرتیاں ہی بھرتیاں ، بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑی خبر

پنجاب پولیس میں شمولیت کے خواہشمند افراد اور موجودہ اہلکاروں کے لیے خوشخبری ہے۔ محکمہ پولیس میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا مرحلہ اگست میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اگست میں 24 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، جبکہ 45 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی رینک میں ترقی ملے گی۔ اسی طرح سب انسپکٹر رینک کے 450 افسران کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

محکمہ پولیس نے پروموشن بورڈ کے لیے تمام اداروں سے متعلقہ افسران کی خفیہ رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ بورڈ کا نتیجہ اگلے ہی دن جاری کر دیا جائے گا۔ ان ترقیوں کے بعد محکمہ پولیس میں نئی بھرتیوں کا عمل بھی تیز ہونے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close