پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں انہوں نے بھارتی کیوئسٹ چندرا کو 2-4 سے شکست دی۔

اسی چیمپئن شپ کی انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے حسنین اختر نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے اپنے پولش حریف کو 0-4 سے بآسانی ہرا دیا۔

یاد رہے کہ بحرین میں ہونے والی اس ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 43 کھلاڑی شریک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close