شادی کے دن مذاق مہنگا پڑ گیا، دُلہا نے دُلہن کو سوئمنگ پول میں دھکا دیدیا

مصر میں ایک شادی کی تقریب اس وقت تنازع کا شکار بن گئی جب فوٹو شوٹ کے دوران دُلہا نے اپنی دُلہن کو اچانک سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوبیاہتا جوڑا شادی کے دن عروسی لباس میں سوئمنگ پول کے کنارے کھڑا ہوکر فوٹو شوٹ کروا رہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دُلہا دُلہن کو ہنستے ہوئے اچانک پانی میں دھکیل دیتا ہے، جس پر دُلہن حیران و پریشان رہ جاتی ہے۔ اس موقع پر دُلہا نے نہ صرف اس حرکت پر خوشی کا اظہار کیا بلکہ مسکراتا بھی نظر آیا، جبکہ دُلہن کے چہرے پر غصے اور حیرانی کے تاثرات نمایاں تھے۔

@emadjoe1 فرق العروسة فى البسين 🌊😂😂#EmadJoePhotography #EmadJoeWeddings #EgyptianWeddings #WeddingPhotographyEgypt #BrideAndGroom #BridalDreams ♬ الصوت الأصلي – Emad Joe

یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دُلہا کے اس عمل کو غیر ذمے دارانہ اور نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی افراد نے کہا کہ یہ مذاق نہیں بلکہ دُلہن کی بےعزتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close