حرا مانی کو شدید تنقید کا سامنا

معروف اداکارہ اور ماڈل حرا مانی ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار وہ نیلے اور گلابی بنارسی ساڑھی کے ساتھ بغیر آستینوں کے بلاوز میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر جہاں ان کے مداحوں نے دل کھول کر تعریف کی، وہیں ناقدین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

ان تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اُمڈ آیا، کئی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب مسلم دنیا مشکلات سے گزر رہی ہے، تب پاکستانی فنکار صرف فیشن اور نمائش میں مصروف ہیں۔کسی صارف نے لکھا، “کوئی آپ سے حجاب کا مطالبہ نہیں کر رہا، لیکن کم از کم اتنی بے احتیاطی نہ کریں۔ فنکاروں کو معاشرتی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔”کئی تبصرے ایسے بھی تھے جن میں کہا گیا کہ فنکاروں کے لباس اور انداز میں ایک حد ہونی چاہیے، کیونکہ ان کا طرزِ عمل نوجوان نسل پر اثرانداز ہوتا ہے۔

حرا مانی کے انسٹاگرام پر 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، اور وہ ان دنوں جیو ٹی وی کے ڈرامے “ڈائن” میں شباب کے کردار سے مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ ان کی اداکاری کو تو سراہا جا رہا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ان کا اندازِ لباس ایک نیا مباحثہ چھیڑ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close