معروف یوٹیوبر کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ

معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولیاں دیواروں پر لگیں، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ان کا پالتو کتا بھی ہلاک ہو گیا۔

ایف آئی آر میں رجب بٹ نے بتایا کہ وہ رات 9 بج کر 45 منٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر تھے، جب انہیں گھر سے کال موصول ہوئی کہ کچھ افراد کلٹس گاڑی میں آئے، گالیاں دیں اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔ ان کے بقول، فائرنگ کا مقصد ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانا تھا، لہٰذا انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس نے مقدمے میں دفعہ 440 (املاک کو نقصان پہنچانا) اور 429 (جانور کو مارنے یا زخمی کرنے) کے تحت کارروائی درج کر لی ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close