کراچی میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جوڑیا بازار میں گزشتہ دو روز سے چینی کی سپلائی بند ہے، جس کے نتیجے میں ہول سیل ریٹ میں مزید 2 روپے اضافہ ہو گیا۔
اس وقت کراچی میں چینی ہول سیل میں 184 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل میں 185 سے 195 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ کچھ علاقوں میں تو چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ ادھر کوئٹہ میں چینی کی قیمتیں بدستور مستحکم ہیں، جہاں ہول سیل ریٹ 183 روپے اور ریٹیل ریٹ 190 روپے فی کلو ہے۔ تاہم چند علاقوں میں وہاں بھی چینی 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان موجود ہے، تاہم فی الحال صارفین مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں