نیو یارک سٹی اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
مغربی میڈیا کے مطابق نیو یارک، نیو جرسی اور کنیٹیکٹ سے گزرنے والا طوفان سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث بارش کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نیو جرسی کے گورنر فِل مرفی نے شدید بارشوں اور اچانک آنے والے ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ساتھ ہی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میساچیوسٹس سے لے کر ورجینیا تک سیلاب کی وارننگ جاری ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں بارش کا پانی 2 سے 3 انچ فی گھنٹہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے۔امریکی ایسٹ کوسٹ میں نمی کی بلند شرح اور ہلکی ہواؤں کے باعث طوفان ایک ہی مقام پر طویل وقت تک رُکا ہوا ہے، جو خطرے کی شدت کو مزید بڑھا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں