حج کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بہت اچھی خبر

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خواتین کے لیے حج کے دوران محرم کی شرط ختم کر دی ہے،

جبکہ رواں سال حج کے اخراجات اقساط میں وصول کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس کے دوران بتائی، جس کی صدارت چیئرمین عامر ڈوگر نے کی۔ سردار یوسف نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2025 کا حج مجموعی طور پر کامیاب رہا اور سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حاجیوں سے مثبت فیڈبیک موصول ہوا اور ٹاسک فورس نے حجاج کے لیے بہترین انتظامات کیے۔ اگر کسی حاجی کو کوئی شکایت ہوئی تو اسے فوری طور پر وہیں حل کر دیا گیا۔ پہلی بار شعائر مقدسہ میں ایئر کنڈیشنڈ سہولیات فراہم کی گئیں، عرفات میں بھی ایئر کنڈیشنڈ خیمے لگائے گئے، جس سے حاجیوں کو بڑی سہولت میسر آئی۔

وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سعودی ہدایات کی روشنی میں انتظامات کیے جائیں۔ اس وقت نئی حج پالیسی کی تیاری جاری ہے، اور اراکین کمیٹی اس سلسلے میں اپنی تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close