اہم ن لیگی رہنما کی سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک نجی ٹی وی انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کے حق میں نہیں کہ ان عہدوں کی تنخواہوں میں حتیٰ کہ ایک فیصد بھی اضافہ کیا جائے، چہ جائیکہ 600 فیصد کا اضافہ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو شخص اسمبلی تک پہنچتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اتنے وسائل عطا کر دیتا ہے کہ مہنگائی کے باوجود اس کا گزر بسر عام شہریوں کے مقابلے میں بہتر ہوتا ہے، اس لیے ایسے عہدوں پر فائز افراد کو اضافی مالی سہولت دینے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close