نوجوان پر تشدد کا کیس، ملزم سلمان فاروقی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پولیس نے نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزم سلمان فاروقی کے خلاف کیس ختم کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں پیش آئے واقعے کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم سلمان فاروقی کے خلاف کارروائی روک دی گئی ہے۔

گزرہ تھانے کی پولیس نے عدالت میں مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیانِ حلفی میں نوجوان نے واضح کیا کہ نہ تو ملزمان نے اس سے بدتمیزی کی اور نہ ہی اس کی بہن سے کسی قسم کا نامناسب رویہ اختیار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close