2 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں دشمنی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گزشتہ رات اغواء کیے گئے دو کزنوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق گلستان بازار سے اغواء کیے گئے دونوں افراد کی لاشیں کاریز کے علاقے سے ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو مخالف گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close