بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا، حالانکہ یہ فلم بھارت میں ریلیز ہی نہیں ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی اس فلم نے صرف 15 دن میں 51 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کر کے سب سے زیادہ کمانے والی دوسری پنجابی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔فلم نے حالیہ جمعہ کو ایک لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی کل بین الاقوامی آمدن 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔
’سردار جی 3‘ نے اس دوڑ میں ’کیری آن جٹا 3‘ (46 کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، دلجیت دوسانجھ کی ہی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کے بعد دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے، جو کہ اوورسیز میں 51 کروڑ سے زائد کمانے والی پہلی پنجابی فلم تھی۔بھارت میں پابندی کے باوجود فلم کی عالمی کامیابی نے اسے ایک غیر معمولی مثال بنا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں