الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی جس میں جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کے وکلا پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔ کامران مرتضیٰ نے استفسار کیا کہ آیا کیس صرف خیبرپختونخوا تک محدود رہے گا۔ یاد رہے کہ یہ معاملہ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں اٹھایا گیا تھا، جہاں پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستیں اس کا آئینی حق ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا اور ہائیکورٹ کو گمراہ کیا گیا، لہٰذا 13 اور 14 مارچ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں