امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا تاکہ روسی حملوں سے دفاع میں مدد دی جا سکے۔
میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، “ہم یوکرین کو پیٹریاٹ دیں گے کیونکہ انہیں اس کی اشد ضرورت ہے۔”انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “پیوٹن دن کے وقت تو بہتر انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن شام ہوتے ہی بمباری شروع کر دیتے ہیں، جو کہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور مجھے یہ رویہ بالکل پسند نہیں۔”
صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ یوکرین کو کتنے پیٹریاٹ میزائل سسٹم فراہم کیے جائیں گے، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یوکرین کو کسی نہ کسی حد تک یہ دفاعی نظام ضرور مہیا کیا جائے گا، کیونکہ اسے اپنی حفاظت کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ رواں ہفتے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں