امریکی صدر کو شدید تنقید کا سامنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد 121 ہو گئی۔
ٹیکساس میں مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے ریاست میں جانی اور مالی نقصان رپورٹ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 121ہوگئی ہے جبکہ لاپتا 169 بچوں کو ریسکیو کیا گیا تاہم متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کو 18سے 22 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طوفان سے متاثر ریاست ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ کیا اور بحالی کے کاموں میں مدد کی یقین دہانی دلائی، صدر ٹرمپ کو تاخیر سے سیلاب زدہ ریاست کا دورہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں