گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم ‘سردار جی تھری’ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔
دنیا بھر میں پنجابی بولنے والی کمیونٹی نے مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسی مسترد کردیا۔ پاکستانی اداکارہ کو سر آنکھوں پر بیٹھا لیا، دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔
دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہ ملی لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر سے فلم نے 42 کروڑ روپے کما کر رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن گئی۔
پاکستانی سینما گھروں میں بھی فلم نے کھڑی توڑ بزنس کیا۔ پہلے ہفتے 7 کروڑ روپے سے زائد کما لیے۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پنجابی فلم سردار جی تھری سے ہانیہ عامر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، مطالبہ نہ ماننے پر فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی۔ دلجیت دوسانجھ اور فلمسازوں نے فلم بھارت سےباہر ریلیز کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں