بڑا سیلابی ریلا ، اہم خبر آ گئی

تربیلا ڈیم میں تین لاکھ 26 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا داخل ہو گیا ہے، جس سے پانی کی سطح 1523.6 فٹ تک بلند ہو گئی۔ پانی کے اخراج میں اضافے کے بعد تربیلا بجلی گھر کی پیداوار 4902 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور تمام 17 یونٹس بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا بڑا سیلابی ریلا داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث پانی کی آمد 3 لاکھ 26 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ڈیم سے پانی کے اخراج میں بھی اضافہ کر کے 3 لاکھ کیوسک کر دیا گیا ہے۔

پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد تربیلا ڈیم کا لیول 1523.6 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ اور اخراج کے نتیجے میں تربیلا پاور ہاؤس کی بجلی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تربیلا بجلی گھر کی بجلی پیداوار ہدف 4488 میگاواٹ سے بڑھ کر 4902 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جب کہ ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

محکمہ آبپاشی اور واپڈا حکام نے صورتحال کو مانیٹر کرنا شروع کر دیا ہے، اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close