گولڈن شیک ہینڈ کن ملازمین کو دیا جائے گا؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد : سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت کن ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا؟

تفصیلات کے مطابق ابرار احمد کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

بل کی منظوری سے 18 ویں ترمیم کے سبب غیر فعال ادارے ختم کردیئے جائیں گے ، بل کے تحت سرپلس ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی نے نیشنل اسکول پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت نیشنل اسکول پبلک پالیسی آرڈیننس میں لفظ وفاقی حکومت کےبجائے مجازاتھارٹی استعمال ہوگا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے آسان کاروبار بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

خیال رہے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کئی اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے، حکومت نے بوجھ کم کرنے کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم تجویز کی ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد کئی کام صوبوں کو منتقل کر دیئے گئے، حکومت کئی اداروں کو ختم اور کئی کا انضمام کرے گی۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے مطابق وفاقی حکومت کئی ایسے اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے، وفاقی اداروں کے زیادہ ملازمین کو سرپلس پول میں نہیں بھیج سکتے، حکومت نے ان ملازمین کی ملازمت سے علیحدگی کیلئے پیکیج تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close