بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان لوگوں کیلئے اچھی خبر

کراچی : بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، جولائی بلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی جبکہ کراچی کے سوا ملک بھر کیلئے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کو جولائی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک کیلئے اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی گئی اور باقی ملک کیلئے مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت کم کی گئی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے اپریل کیلئے 4.69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا اطلاق جولائی 2025 میں ہوگا، نیپرا نے 4.03 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دی، کراچی کے صارفین کو 6،176 ملین روپےکا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close