ٹیکس میں اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت نے پرائز بانڈز اور قرض کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا۔
پرائز بانڈز اور قرض کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے کی صورت میں 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نان فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے کی صورت میں 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائدہوگا۔نوٹفکیشن کے مطابق اسی طرح قرض کے منافع پر بھی ٹیکس فائلرز کے لیے 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں