اپنے ہی گھر میں ڈکیتی، ملزم کو عمر قید کی سزا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کی مقامی عدالت نے گھر والوں کو یرغمال بناکر لوٹنے والے ملزم کو سزا سنادی۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے گھر والوں کو یرغمال بناکرلوٹ مار کرنے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ذاکراحمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 2022 میں ڈکیتی کی تھی جس کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔پراسیکیوشن کا بتانا ہے کہ شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے ملزم کو شناخت کرلیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں