سینٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے، کے پی کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے کے پی اسمبلی میں 21 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات 31 جولائی کو ہوں گے، مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر پولنگ 21 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوں گی۔

واضح رہے اسپیکر  قومی اسمبلی سے حلف نہ لینے کی وجہ نشستیں خالی تھیں  جب کہ رواں سال 2 اپریل کو  سینیٹ  الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close