انا للہ و انا الیہ راجعون، جے یو آئی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے۔۔۔۔۔۔۔ امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ میں ادا کی جائے گی۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے محمود میاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود میاں عظیم محدث اور بلند پایہ مدرس تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سید محمود میاں نے زندگی بھر علوم نبویہ کی خدمت کی، ان کے خاندان اور کارکنوں سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں