سینئرسیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ علیل ہو گئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کو پولی کلینک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولی کلینک میں ان کی سرجری کی گئی، تہمینہ دولتانلہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بیگم تہمینہ دولتانہ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں