قومی اسمبلی میں حکومتی وزیر ،پی ٹی آئی ارکان میں ہاتھا پائی،شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور عطا اللہ تارڑ سے پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید تلخ کلا می ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور عطا اللہ تارڑ سے پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید تلخ کلا می ہوئی ۔

بلاول بھٹو کی تقر یر کے دوران پی ٹی آئی اراکین پیپلز پارٹی اراکین کے سامنے آگئے،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان شدید تکرار ہوئی، اس مو قع پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اقبال آفریدی صاحب یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کرنے پر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج شروع کر دیا ،اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی کوشش،اسمبلی کا سکیورٹی سٹاف درمیان میں آگیا ، اس موقع پر نثار جٹ شفقت عباس اور عطاء اللہ تارڑ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو ئی ۔
حنیف عباسی ، آغا رفیع اللہ امیر مقام ،عطا تارڑدیگر ارکان وزیر خزانہ کے پاس ڈھال بن کے کھڑے ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close