سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ فردو ایٹمی پلانٹ کو زیر زمین پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانا فی الحال ناممکن ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے نطنزکےمقام پر نیوکلیئرپلانٹ کونشانہ بنایا گیا، ایران نے بتایا ہے تینوں مقامات پر تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، ہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
رافیل گروسی نے کہا کہ امن کو راستہ نہ دیا گیا تو تباہی وبربادی ہوگی، ہم ایک بارپھر تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ فوجی کشیدگی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے اور اس طویل مدتی سفارتی حل میں تاخیر کا سبب بنتی ہے۔
سربراہ آئی اے ای اے نے کہا کہ اپنے نمائندے ایران بھیجنے کےلیے تیار ہیں، جواس بات کی ضمانت دے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری ہنگامی صورتحال کی روشنی میں آج آئی اے ای اے کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں