امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد مشرق وسطی میں تیل کی سپلائی میں خلل پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ تقریباً 80 ڈالر جبکہ عالمی گیس قیمت 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.7 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد کے اضافے کے بعد 79.12 ڈالرفی بیرل ،جبکہ یوایس کروڈ آئل2.8فیصد سے اضافے کے بعد 75.98 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے ایران پر بمباری کرنے سے پہلے تجزیہ کار پہلے ہی خبردار کر چکے تھےکہ آبنائے کی بندش سے تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں,یہ 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگا۔
تجزیاتی رپورٹ کےمطابق پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، تیل 75 ڈالر فی بیرل ہونے سے پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں