احتجاجی کال ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اہم خبر آ گئی

بانی پی ٹی آئی نے 2 ہفتے کیلئے احتجاج کی کال مؤخر کردی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی نے عالمی صورتحال کے پیش نظر 2 ہفتے کیلئے احتجاج کی کال مؤخر کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خانم نے میڈیا سے گفتگو کی۔
نورین نیازی نے بتایا کہ عمران خان نے عالمی صورتحال کے پیش نظر 2 ہفتے کیلئے احتجاج کی کال مؤخرکردی اور کہا پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، انھیں عالمی حالات کے بارے میں معلومات تھیں۔
دوسری جانب عظمیٰ خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے، عمران خان کا اسرائیل کے بارے کہا موقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔
انھوں نے بتایا وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا “ٹیکس کا بوجھ مکمل طور پر تنخواہ دار طبقے پر ڈالا جا رہا ہے جب کہ غریب بدستور مشکلات کا شکار ہیں۔ غربت بڑھ رہی ہے اور معاشی صورتحال بدتر ہو رہی ہے،”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close