امریکی صدر آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
فیلڈ مارشل کے اعزازمیں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیاجائے گا،وائٹ ہاؤس
(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی. فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کی وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقات واشنگٹن میں ظہرانے پر ہوگی اور اس کا انعقاد کیبنٹ روم میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب متوقع ہے۔ سیکیورٹی اور حساس نوعیت کے باعث اس ملاقات میں میڈیا یا صحافیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعد ازاں اس ملاقات سے متعلق کچھ تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات میں کئی اہم پہلو عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ سفارتی سرگرمی دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو نئی جہت دینے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
آرمی چیف نے اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ روابط اور اشتراکِ عمل کو مزید بڑھانے پر زور دیا تاکہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹ کر ایک خوشحال پاکستان کی جانب بڑھا جا سکے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنے خیالات ، تجربات اور تجاویز کا تبادلہ بھی کیا ۔ ایک مضبوط ، محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں