افسوسناک واقعہ ،مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری

گلگت میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 7 افراد لاپتہ
حادثے کے بعد 2 نوجوان تیرکر باہر آگئے،گاڑی میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے
گلگت(نیوز ڈیسک)گاڑی دریائے گلگت میں جا گری،حادثہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔
حادثہ شکیوٹ سےگلگت آتے ہوئے ہرپون کےمقام پر پیش آیا،حادثے کے بعددو نوجوان تیر کر دریا سے باہر آگئے جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں،گاڑی میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے ۔
ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں،دریاگلگت کا بہاؤ تیز ہونےکی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close