پرتشدد ریلی کیس میں بڑی پیش رفت, تین رہنماؤں کو ریلیف مل گیا

پرتشدد ریلی کیس: عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی ضمانت منظور

لاہور: (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 فروری کو ہونے والی پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ایڈووکیٹ زبیر خالد عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلین بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا۔
واضح رہے کہ مقدمہ 8 فروری کو نکالی گئی مبینہ طور پر پرتشدد ریلی اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close