بھارت کو بری طرح ناکامی

بھارت کو بری طرح ناکامی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ ’ آئی ایس آر او‘ سیٹلائٹ لانچ کی بری طرح ناکامی کے بعد سر جوڑ کر بیٹھ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کو بھارتی سیٹلائٹ کی لانچ صرف 7 منٹ میں بری طرح ناکام ہوگئی۔انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کے مطابق سیٹلائٹ مشن کے تیسرے مرحلے کے دوران ’راکٹ موٹر کیس‘ کے چیمبر میں پریشر کم ہوگیا جس کے باعث مشن مکمل نہیں ہوسکا۔مذکورہ مشن کی ناکامی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے خلائی ایجنسی نے قومی ناکامی تجزیہ کمیٹی قائم کردی ہے، جس کے تحت راکٹ کا مکمل آڈٹ جاری ہے، جس میں تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کمیٹی آئندہ ماہ کے وسط میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ ڈیٹا کا ایک سیٹ پہلے ہی پینل کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV-C61) اتوار کی صبح 5:59 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھاون اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا تھا، لیکن چند منٹ بعد ہی اس کے تیسرے مرحلے کے راکٹ موٹر میں خرابی آ گئی جس کے نتیجے میں ای او ایس-09 سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ میں ناکامی ہوئی۔

یہ سیٹلائٹ روانگی کے 203 سیکنڈ بعد درست کام نہیں کر سکا، جس کے باعث سیٹلائٹ اپنے متعین 524 کلومیٹر کے سن سنکرونس پولر مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ اس ناکامی کے بعد بھارتی خلائی ایجنسی ’آئی ایس آر او‘ نے مشن کو فیلڈ ٹرمینیشن پروسیجر کے تحت ختم کر دیا اور راکٹ کے چوتھے مرحلے اور سیٹلائٹ کو تباہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close