بھارت نے ٹرمپ کا کردار مسترد کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد: بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں ٹرمپ کاکوئی کردار نہیں ، 10مئی کو ملٹری آپریشنز روکنے کا فیصلہ دوطرفہ تھا، پاکستان نے کسی ایٹمی حملے کا اشارہ نہیں دیا۔
پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے تباہ طیاروں کی تعداد بار بار پوچھنے کے باوجود وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بناکر جواب دینے سے انکار کردیا ۔ تاہم پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی شدید مذمت بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی میں قائم پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں دیگر ارکان کے علاوہ آل انڈیا ترانمل کانگریس کے ابھیشک بینرجی، کانگریس کے راجیو شکلا اور دیپندر ہودا، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسدالدین اویسی، بی جے پی کے اپاراجیتا سارنگی اور ارن گوویل نے شرکت کی۔بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ بندی قطعی طورپردوطرفہ تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں